جُمادى الأولى 19 1446
Follow us:

رفاہی خدمات

مرکزی رفاہی پروجیکٹس

عزیز پاکستان کی اکثر آبادی دیہاتوں اور پسماندہ علاقوں پر مشتمل ہے۔ اکثر مسلمان کلمہ، نماز اور دیگر بنیادی معلومات سے بے بہرہ ہیں، مسلمانوں کے بچے دینی تعلیم سے بالکل ناواقف ہیں بلکہ بہت سے نوجوان قرآن شریف دیکھ کر بھی تلاوت نہیں کرسکتے۔ اس صورتِ حال کے پیش ِ نظر ملک کے  پسماندہ علاقوں کے مسلمانوں میں دین اسلام کا شعور،اسلامی تعلیمات سے آگاہی اور بیداری کے لیے ادارہ معارف القرآن کے زیر اہتمام رفاعی خدمات کا ایک شعبۂ قائم کیا گیا ہے جس کے تین اہم مقاصد ہیں:

پروجیکٹ برائے مکاتبِ قرآنیہ

یقینا!آج کے اس پر فتن دور میں دینی علوم ،خاص کر کہ قرآنِ مجید کی تعلیم کو عام آدمی تک پہنچانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ مکاتب ِقرآنیہ کا پروجیکٹ 2004 میں ایک مکتب سے شروع کیا گیا ۔ مشکل حالات اور وسائل کی کمی کے باوجود الحمد للہ! آج 2020 میں ایک سوپچاس (150) مکاتبِ قرآنیہ قائم کئے جا چکے ہیں،جہاں شب و روز قرآن ِمجید کی تعلیم کا بہترین سلسلہ جاری و ساری ہے۔ ان مکاتب ِقرآنیہ میں تقریباً 3000 طلبہ و طالبات زیر ِتعلیم ہیں ۔ اب تک ایک ہزار( 1000) طلبہ نے تکمیل ِحفظ ِقرآن کی سعادت حاصل کی، جبکہ طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے ناظرہ قرآن کی تعلیم مکمل کی۔ 

ان مکاتب ِ قرآنیہ کے علاوہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں قائم دینی اداروں کے مہتمم و سرپرست حضرات اورمساجد کے آ ئمہ کرام اس بات کے خواہش مند ہیں کے ان کے علاقوں میں بھی اسی طرز پرمکاتب ِ قرآنیہ قائم کیے جائیں۔

dars nizami 2
dars nizami 2

پروجیکٹ تعمیر ِ مساجد

جنت میں گھر بنائیں

 پاکستان اور آزاد کشمیر کے پسماندہ علاقوں میں مساجد کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے اور اکثرمساجد دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث خستہ حالی کا شکار ہیں،مساجد کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بہت سے ادارے مصروف ِعمل ہیں۔الحمد للہ ! سال 2020 تک9جدید مساجد کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے۔ جبکہ مزید4 مساجد میں کام جاری ہے۔ اسکے علاوہ کچھ مساجدکے پروجیکٹ زیر ِ غور ہیں، جن کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے ۔

پروجیکٹ برائے فراہمیٔ آب

صاف پانی انسانی زندگی کی ایک اہم ترین ضرورت

 پاکستان اور آزاد کشمیر کے اکثر پسماندہ علاقوں میں روز مرہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے۔ صاف پانی کے حصول کے لیے لوگ میلوں پیدل سفر کرتے ہیں۔ اکثر اوقات پانی کی عدمِ دستیابی کی وجہ سے خاندان کے خاندان نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ ادارہ معارف القرآن اس تکلیف دہ صورت حال کے پیش نظر صاف پانی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں پانی کے ٹینک، سپلائی پائپ لائن، پانی کی موٹر، ہینڈ پمپ اور کنوئوں کی کھدائی کا ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے ۔ الحمد للہ !سال 2020 تک فراہمیٔ آب کے چوسٹھ (64) منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جاچکا ہے۔ بڑے پیمانے پر فراہمیٔ آب کے کچھ نئے منصوبے زیر ِغور ہیں جن کے لیے فنڈز جمع کرنے کا کام جاری ہے۔دعا ہے کہ اﷲ رب العزت ان منصوبوں کو مکمل فرمائے اور قبول بھی فرمائے۔

dars nizami 2

پروجیکٹ برائے اسکالر شپ (کفالت)

null
حفظ قرآن کریم
null

ادارہ معارف القرآن میں شب و روز قرآنِ مجید کی تعلیم کا بہترین سلسلہ جاری و ساری ہے۔ ادارہ کے شعبۂ قرآن میں ایک کثیر تعداد مستحق طلبہ کی زیر تعلیم ہے۔ قرآن کی تعلیم ایک عظیم صدقہ جاریہ ہے۔آپ خود بھی اس سلسلے میں ادارے کے ساتھ تعاون فرمائیں او راپنے عزیز و اقارب کو بھی اس کی طر ف متوجہ فرمائیں۔

ماہانہ خرچ:  5000/= روپے ——— سالانہ خرچ:   60,000/= روپے

.

حفاظ اسکول پروگرام
null

میٹرک بورڈ کے تحت پانچ سال پر مشتمل ایک منفرد اور کامیاب نظامِ تعلیم مکمل دینی ماحول میں تجربہ کار معلمین و معلمات کی نگرانی میں ایک حافظِ قرآن بچے یا بچی کو اسکول کی تعلیم سے آراستہ کیجیے۔

 

ماہانہ خرچ : 5000/= روپے ———  سالانہ خرچ : 60,000/= روپے.

Further Initiatives

Grocery Distribution

At the time of epidemics, earthquakes, and floods in our beloved homeland; groceries were provided to large numbers of people in interior Sindh, Balochistan, Ziarat, Balakot, and Azad Kashmir.

Recently in Corona virus pandemic, we distribute groceries in villages near Karachi and other parts of the country. White-collar people, who avoid reaching out to others despite their poverty, were also provided groceries at home with dignity.

Medical
Camp

Several medical camps were set up in Azad Kashmir with an extensive team of doctors, where we provided first aid to various patients. Some of the patients affected by earthquake also had to undergo surgery, and were provided with the required medicines.

Assistance of Earthquake Victims

At the time of floods and earthquakes in Pakistan and the Jammu & Kashmir, the institute sent their workers door-to-door to provide groceries and financial support to the victims. They also provided shelter to the people whose houses were affected by these hazards.

null

Collective
Scarifies

In remote area of Baluchistan and Azad Kashmir, a collective sacrifice (Ijtimai Qurbani) is arranged every year. Areas where people do not eat meat all year enjoy this facility on Eid-Ul-Adha.

Treatment of Poor Patients

Alhamdulillah, the institute provides best treatment to several poor patients with the help of its loyal assistance. If a patient needs surgery, our institute provides free treatment for them in a private hospital. Maarif-ul-Quran is thankful for all the assistance provided them to do this social work.

For Help and Donate any Cause

Call Us: 021-34641033 / 021-34644239

– open 7 days a week from 7am to 9pm –

Copyright 2021 Idara Marif-ul-Quran - Design and Develop By Best Tech