Not Found Not Not Found
Follow us:

درس نظامی کی تعلیم

درس نظامی کی تعلیم

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مقررہ نصاب کےمطابق

تعلیمی مراحل

قرآن مجید سیکھنے کے دو مرحلے ہیں :

۱۔درست ادائیگی کے ساتھ قرآنی الفاظ سیکھنااور پڑھنا ۔ ۲۔ قرآنی مفاہیم و معانی سمجھنا۔

اس دوسرے فریضہ کو سر انجام دینے کے لیے ادارہ میں عالم کورس ( شعبہ درس نظامی ) کا انتظام موجود ہے جس میں آٹھ سالہ کورس میں سے ابتدائی چھ سال کا انتظام ہے ۔ اس کے بعد درس نظامی کی تکمیل کے لیے ادارے کے طلبہ ملک کے بڑی جامعات میں داخلہ لیتے ہیں ، الحمد للہ امتیازی نمبرات سے کامیاب ہو کر اپنی تعلیم مکمل کرتے ہیں ۔ادارے میں تمام طلبہ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔

مضمون نویسی ، خوشخطی، اور تکرار و مطالعہ کا خاص اہتمام ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ الحمد للہ وفاق المدارس العربیہ کے سالان امتحان میں ادارے کی طرف سے شریک ہو نے والے طلبہ میں سے کوئی طالب ِ علم ناکام نہیں ہو ا۔بلکہ ملکی سطح پروفاق المدارس العربیہ کی تاریح میں پہلی مرتبہ ثانیہ عامہ میں تینوں پوزیشنیں( اول ، دوم ، سوم ) حاصل کیں ، اس کے علاوہ دیگر شعبوں میں طلبہ نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

نمایاں خصوصیات

o طلبہ کی اصلاح و تربیت: طلبہ کی اصلاح و تربیت کیلئے روزانہ صبح اسمبلی کا انعقاد ہوتا ہے جس میں ادارہ کے اساتذہ کے بیانات ہوتے ہیں نیز اصلاح وتربیت اور تعلیمی ترقی کے لئے ماہانہ بنیاد پر شہر کراچی کے مختلف علماء کرام کے بیانات بھی رکھوائے جاتے ہیں۔
o کفالت پروگرام: قوم کے غریب ونادارطلبہ جواپنے تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کرسکتے ان کے لئے ادارے میں کفالتی پروگرام موجو ہے۔ادارہ کے محبین ومخلصین ایسے طلبہ کے تعلیمی اخراجات کی مد میں خصوصی تعاون کرتے ہیں جو طلبہ کے تعلیم اور معاونین کی دنیا و آخرت کی خیروں اور بھلایوں کا ذریعہ وسبب بنتا ہے۔
o قیام وطعام: طلبہ کی رہائش کے لیے ادارے میں بہترین دارالاقامہ کی سہولت موجود ہے ،نیز ادارہ میں طلبہ کو تین وقت کامعیاری کھانابھی فراہم کیا جاتا ہے۔
o علاج ومعالجہ: بیمار طلبہ کے لیے حتی المقدور علاج ومعالجہ کا بندوبست بھی کیا جاتا ہے ۔

امتحانی نظام

۱۔ماہانہ جائزہ : ہر ماہ ہر درجے کی دو کتابوں کا تحریری جائزہ ہو تا ہے ۔
۲۔سہ ماہی امتحان : تین ماہ بعد درجے کی تمام کتب کا امتحان ہو تا ہے۔
۳۔ ششماہی امتحان :یہ امتحان بھی تین ماہی ہوتا ہے ۔
۴۔ سالانہ امتحان :تعلیمی سال مکمل ہونے کے بعد تمام اسباق کا سالانہ امتحان ہو تا ہے جس میں کامیابی کے بعد اگلے درجہ میں ترقی دی جاتی ہے ۔

داخلہ پالیسی

داخلہ کا طریقہ کار :
o شعبہ درس نظامی میں داخلہ کے لیے آنے والے طالب علم کو کئی مراحل سے گذرنا پڑتا ہے ، جس میں طالب علم کے کوائف ، تعلیمی معیار اور ذہنی استعداد کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے،ادارہ کے مطلوبہ معیار کے مطابق ہونے کی صورت میں طالب ِ علم کو داخلہ دیا جاتا ہے ۔ داخلہ کارروائی کے لیے ایک امتحانی کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے جو کوائف کی جانچ پڑتال ، تحریری امتحان ،تقریری امتحان اور دیگر تمام مراحل کا انعقاد کرتی ہے ۔
o شعبہ درس نظامی میں داخلے کے لیے مڈل یا وفاق کا مرحلہ متوسطہ کا سر ٹیفکیٹ ، طالب علم کا ب فارم یا شناختی کارڈ ، والد کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کا ہونا ضروری ہے ۔

تعلیمی فیس

شعبہ درس نظامی ادارہ کے زیرِ انتظام ایوب گوٹھ میں واقع ایک شاخ میں قائم ہے ۔ دین متین کی ترویج و اشاعت کا فریضہ انجام دینے والایہ شعبہ (درس نظامی) بے لوث خدمت کر رہا ہے ،کسی طالب علم سے کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی ۔زکوٰۃ، صدقات،عطیات سے اس کی ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے ۔

ٹرانسپورٹ

ٹرانسپورٹ کی ذمہ داری ادارہ کی نہیں ہے۔

والد / سرپرست از خود ٹرانسپورٹ کے معاملات طے کرنے کے ذمہ دار ہوں گے،

البتہ ادارے کی انتظامیہ معاونت ضرور کرے گی۔

Copyright 2021 Idara Marif-ul-Quran - Design and Develop By Best Tech