Not Found Not Not Found
Follow us:

شعبۂ بنات (قرآن کریم )

تعلیمی مراحل

پہلا مرحلہ : شعبۂ قرآن

شعبۂ قاعدہ تقریباً چھ ماہ کے عرصے میں ذی استعداد طالبہ کو قواعد کے ساتھ قاعدہ مکمل کرانے کی کوشش کی جاتی ہے جس سے طالبہ میں یہ صلاحیت پیدا ہوجاتی ہے کہ وہ تجوید کے ساتھ قرآن مجید روانی سے پڑھ سکے۔
تعلیم کا دورانیہ : تقریباً چھ ماہ
کورس: معارف قاعدہ، اسلامیات، مکمل اذکار نماز

دوسرامرحلہ : شعبۂ ناظرہ

حفظ کرنے والی طالبہ کے لیے قرآن مجید ناظرہ پڑھنا نہایت لازمی اور ضروری ہے۔ ورنہ حفظ کرنا مشکل ہوجاتا ہے لہٰذا قاعدہ پڑھنے کے بعد بچیوں کو تین پارے ناظرہ تجوید کے ساتھ پڑھائے جاتے ہیں۔ جس سے پورے قرآن سے قواعد تجوید کے مطابق ناظرہ قرآن پڑھنے کی صلاحیت حاصل کرلیتی ہیں۔

تیسرا مرحلہ : شعبۂ حفظ

قرآن مجید حفظ کرنا انتہائی محنت طلب اور قابل توجہ عمل ہے اس سلسلے میں طالبہ، معلمہ اور والدہ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے اور ان میں سے کسی کی بھی کمزوری سے مطلوبطہ نتائج کا حصول مشکل ہوجاتا ہے۔ بہترین نتائج کے حصول کے لیے طالبہ کی نگرانی کی جاتی ہے اس کی یومیہ فائل ماہانہ جائزے چارماہی اور سالانہ رپورٹ تیار کی جاتی ہے۔ سبق کی رفتار والدہ کے مشورے سے کم زیادہ کی جاتی ہے۔

چوتھا مرحلہ : شعبۂ گردان

قرآن کریم حفظ کرنے کے بعد اس کی پختگی کے لیے قرآن مجید کا دور لازمی ہوتا ہے اس عمل کو گردان کہا جاتا ہے جس میں طالبہ کو ایک سال کے عرصے تک قرآن مجید کی گردان کروائی جاتی ہے اس شعبہ کی طالبات سالانہ امتحان دینی مدارس کے بورڈ وفاق المدارس کے تحت دیتی ہیں۔

نمایاں خصوصیات

o ہر کلاس میں 20 سے 25 طالبات ہوتی ہیں جس سے ہر طالبہ پر معلمہ کی انفرادی توجہ رہتی ہے۔
o سبق میں کمزوری والدین کو بذریعہ ڈائری آگاہ کیا جاتا ہے۔
o گردان مکمل ہونے کے بعد طالبہ میں ایک ہی وقت میں 5 پارے پڑھنے کی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے۔
o نگران کلاس کے ہر طالب علم پر بھرپور توجہ دیتی ہیں اور تعلیمی کارکردگی سے انتظامیہ کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

امتحانی نظام

o ماہانہ جائزے
o سہ ماہی امتحان
o ششماہی امتحان
o گردان کے بعد وفاق المدارس سے امتحان

داخلہ پالیسی

شعبۂ قرآن میں بچی کو چھ سال کی عمر میں داخلہ دیا جاتا ہے تا کہ وہ پندرہ سال کی عمر میں اپنی عصری تعلیم یعنی میٹرک کرسکے۔

  • نادرا کا پیدائشی سرٹیفکیٹ
  • والد کا کمپیوٹرائز شناختی کارڈ

 

تعلیمی فیس

داخلہ فیس: 3000/= روپے ماہانہ فیس: 2700/= روپے
نوٹ: ہر سال فیس میں دس فیصد اضافہ ہوگا۔

ٹرانسپورٹ

ٹرانسپورٹ کی ذمہ داری ادارہ کی نہیں ہے۔

والد / سرپرست از خود ٹرانسپورٹ کے معاملات طے کرنے کے ذمہ دار ہوں گے، البتہ ادارے کی انتظامیہ معاونت ضرور کرے گی۔

امتحانی نظام

o ماہانہ جائزے
o سہ ماہی امتحان
o ششماہی امتحان
o گردان کے بعد وفاق المدارس سے امتحان

داخلہ پالیسی

شعبۂ قرآن میں بچی کو چھ سال کی عمر میں داخلہ دیا جاتا ہے تا کہ وہ پندرہ سال کی عمر میں اپنی عصری تعلیم یعنی میٹرک کرسکے۔

  • نادرا کا پیدائشی سرٹیفکیٹ
  • والد کا کمپیوٹرائز شناختی کارڈ

 

تعلیمی فیس

داخلہ فیس: 3000/= روپے ماہانہ فیس: 2700/= روپے
نوٹ: ہر سال فیس میں دس فیصد اضافہ ہوگا۔

ٹرانسپورٹ

ٹرانسپورٹ کی ذمہ داری ادارہ کی نہیں ہے۔

والد / سرپرست از خود ٹرانسپورٹ کے معاملات طے کرنے کے ذمہ دار ہوں گے، البتہ ادارے کی انتظامیہ معاونت ضرور کرے گی۔

Copyright 2021 Idara Marif-ul-Quran - Design and Develop By Best Tech