Not Found Not Not Found
Follow us:

خصوصی دینی تعلیمی وتربیتی کورسز برائےخواتین

خصوصی دینی تعلیمی وتربیتی کورسز(گھریلو خواتین کے لیے دینی تعلیم)

ادارہ معارف القرآن میں گھریلو خواتین کو قواعد و تجوید کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے نیز باصلاحیت خواتین کو حفظ بھی کروایا جاتا ہے اور ناظرہ قرآن کے ساتھ ساتھ تفسیر اور مختصر عربی گرامر بھی پڑھائی جاتی ہے۔

ادارہ معارف القرآن کے زیر اہتمام گھریلو خواتین کے لیے بھی دینی تعلیم کا مثالی انتظام ہے۔
o تجوید کے ساتھ ناظرہ قرآن پڑھایا جاتا ہے۔
o بنیادی دینی تعلیم دی جاتی ہے ۔ جس سے 24 گھنٹوں کی زندگی سنت نبوی کے مطابق گزاری جاسکے۔
o قرآن کا ترجمہ مختصر تفسیر کے ساتھ پڑھایا جاتا ہے ۔
o قرآن پاک کی وہ سورتیں جن کے فضائل احادیث مبارکہ میں بیان ہوئے ہیں وہ سورتیں زبانی یاد کرائی جاتی ہیں۔ مثلاً سورہ یٰسین، سورہ ملک اور سورہ واقعہ وغیرہ ۔
o ان امور کے ساتھ بہت سی خواتین نے قرآن مجید حفظ بھی شروع کررکھا ہے۔

دورانیہ: ہفتے میں چار دن (پیر، منگل، بدھ اور جمعرات ) وقت صبح 10بجے تا 12 بجے

Copyright 2021 Idara Marif-ul-Quran - Design and Develop By Best Tech