جُمادى الأولى 19 1446
Follow us:

ارتقائی مراحل

قیام عمل ۔ 23اپریل سنہ 1992ء

ادارہ معارف القرآن کا قیام 23اپریل سنہ 1992ء میں عمل میں آیا شروع میں صرف درجہ حفظ کی ایک کلاس سے ادارے کی ابتدا کی گئی لیکن آہستہ آہستہ ادارے نے ترقی کی کئی منزلیں طے کیں ،اپنے اغراض ومقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی کامیابیاں حاصل کی، تعلیم کے مختلف شعبے قائم کیے ذیل میں ادارے کی ترقی کے مراحل پیش کیے جارہے ہیں ملاحظہ فرمائیے:

افتتاح تعلیم

اپریل 23, 1992

ادارہ معارف القرآن نے اپنے تاریخی سفر کا آغاز کیا ادارے میں تعلیم کا افتتاح وکیل ختم نبوت، فقیہ امت حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنی دعاؤں سے کیا۔

افتتاح تعمیر

دسمبر 31, 1992

ادارے کی تعمیر کا افتتاح شیخ الحدیث استاذ المحدثین حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا۔

افتتاح المعارف ہائی اسکول (برائے طلباء)

دسمبر 1, 1997

حفاظ اسکول کا افتتاح ہوا اور ادارے سے حفظ کرنے والے طلباء کی پانچ سال میں میٹرک تک تعلیم کا اہتمام کیا گیا۔

آغاز درس نظامی (برائے طلباء )

فروری 1, 1999

باقاعدہ درس نظامی کی جماعتوں کا آغاز ہوااور میٹرک یا مڈل کرنے والے طلباء کو درس نظامی اور علوم نبوت کی ابتدائی تعلیم دی جانے لگی۔

مکاتب قرآنیہ کا قیام

جنوری 1, 2004

ادارہ نے قرآن مجید کی تعلیم کو عام کرنے کے لیے دور افتادہ علاقوں میں مکاتب قرآنیہ کے قیام کا سلسلہ شروع کیا گیا ۔

آغاز درس نظامی (برائے طالبات )

نومبر 1, 2004

میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کے لیے درس نظامی کا آغاز ہوا۔ جس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے منظور شدہ” عالمہ کورس” کی تعلیم دی جانے لگی۔

افتتاح کوئٹہ برانچ

جنوری 1, 2005

ادارے نے کوئٹہ شہر میں اپنا تعلیمی نظام متعارف کرایا اور ایک شاخ قائم کی ۔

المعارف ہائی اسکول (برائے طالبات)

اگست 1, 2005

طالبات کے لیے دینی اور اسلامی ماحول میں عصری تعلیمی حاصل کرنے کے لیے المعارف ہائی اسکول برائے طالبات کا افتتاح ہوا۔

افتتاح المعارف ریسورس سینٹر

جنوری 1, 2009

ادارہ نے طالبات کے لیے المعارف ریسورس سینٹر کا افتتاح کیا جہاں پردے کے ماحول میں بچیوں کو مختلف قسم کے ہنر اور فن سکھانے کے علاوہ کمپیوٹر اور انگلش لینگویج بھی سکھائی جاتی ہے۔

افتتاح ادارہ معارف القرآن فیز II

ستمبر 26, 2011

ادارے کی دوسری شاخ کا افتتاح دھمیال کیمپ ، راولپنڈی میں ہوا۔

افتتاح ادارہ معارف القرآن فیز III

اگست 26, 2014

ادارے کی تیسری شاخ کا افتتاح ایوب گوٹھ ، انڈسٹریل ایریا ، نیوکراچی میں ہوا۔

پروجیکٹ برائے تعمیر مساجد

جنوری 1, 2015

ادارے کے زیر اہتمام چلنے والے ٹرسٹ کے تحت مساجد کی تعمیر کا آغاز کیا گیا ۔

افتتاح ادارہ معارف القرآن فیزIV

جون 10, 2015

ادارے کی چوتھی شاخ کا افتتاح لڑی ملانہ ،کھڑکن روڈ ، نزد بحریہ ٹاؤن فیز8، راولپنڈی میں ہوا۔

پروجیکٹ برائے فراہمیٔ آب

جنوری 1, 2016

ادارے کے زیر اہتمام چلنے والے ٹرسٹ کے تحت صاف پانی کی فراہمی کے سلسلے میں ہینڈ پمپ اور کنوؤں کی کھدائی کا ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا گیا۔

افتتاح مدرسہ عبداللہ بن مسعود ؓ (شاخ ادارہ معارف القرآن )

جولائی 10, 2019

ادارے کی پانچویں شاخ کا افتتاح A-28، سیکٹر R-2، گلشن معمار، نزد ڈریم ورلڈ ، بالمقابل الحیات ہوٹل میں ہوا۔

Copyright 2021 Idara Marif-ul-Quran - Design and Develop By Best Tech