ادارہ معارف القرآن
ادارہ معارف القرآن بھی ملک عزیز پاکستان کے دیگر مدارس دینیہ کی طرح ایک منفرد دینی تعلیمی ادارہ ہے جہاں حفظ قرآن مجید ،درس نظامی اور علوم عصریہ کی اعلی،مستند اور معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔ ادارے نے اپنے نظام تعلیم کی تینوں جہتوں پر نہایت ہی جانفشانی، عرق ریزی اور اہل فن کی مشاورت سے کام کرتے ہوئے ہرہر شعبےمیں امتیازی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ اہلِ محلہ اور عوام الناس (خواتین و حضرات) کے لیے ضروری دینی تعلیم اور ناظرہ قرآن مجید کی تعلیم کا بھی نہایت معیاری انتظام کیا ہے۔
بانی ومؤسس ادارہ
حضرت مولانا عبدالوحید صاحب دامت برکاتہم
میرے دل میں زمانہ طالب علمی ہی سے تڑپ تھی کہ شہری بچوں کو علم دین کی طرف راغب کرنے کی بھرپور کوشش کی جانی چاہیے،عام طور سے مدارس دینیہ میں ملک کے دوردرازعلاقوں سے آئے ہوئے رہائشی طلبہ کی تعداد زیادہ ہوتی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں مقامی شہری طلبہ کی تعداد آٹے میں نمک کی برابر ہوتی ہے اور پھر ماحول کے فرق اور مدارس کے بارے میں منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے اکثر شہری عوام اپنے بچوں کومدارس میں تعلیم دینے سے کتراتے ہیں۔
لہٰذا ضرورت اس امر کی تھی کی ایک ایسا معیاری ادارہ قائم کیا جائے جہاں بچوں کو ایسا بہترین ماحول مہیا کیا جائے کہ عوام اپنے بچوں کو بلاجھجک قرآن مجیداورعلوم دینیہ وعصریہ کی تعلیم کے لیے مدارس میں بھیجیں۔چنانچہ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد میں نے ایسے ادارے کے قیام کی کوششیں شروع کردی اپنے اساتذہ اور اکابرعلماء کے مشورے کے بعد1412ھ بمطابق23؍اپریل1992ء کو میں نے بے سروسامانی کے عالم میں اللہ کی ذات عالی پر بھروسہ کرتے ہوئے ‘‘ادارہ معارف القرآن’’کی بنیادرکھی۔
ہماری خدمات
رفاہی خدمات
پروجیکٹ برائے فراہمیٔ آب
- Campaign has ended
- Admin 1
صاف پانی انسانی زندگی کی ایک اہم ترین ضرورت...
پروجیکٹ تعمیر ِ مساجد
- Campaign has ended
- Admin 1
“جنت میں گھر بنائیں” پاکستان اور آزاد کشمیر کے پسماندہ علاقوں میں...
پروجیکٹ برائے مکاتبِ قرآنیہ
- Campaign has ended
- Admin 1
“پروجیکٹ برائے مکاتبِ قرآنیہ ” نیہ یقینا!آج کے اس پر فتن دور میں دینی عل...
عظیم مقصد کا حصہ بنیے
پروجیکٹ برائے اسکالر شپ (کفالت)
حفظ قرآن کریم
ادارہ معارف القرآن میں شب و روز قرآنِ مجید کی تعلیم کا بہترین سلسلہ جاری و ساری ہے۔ ادارہ کے شعبۂ قرآن میں ایک کثیر تعداد مستحق طلبہ کی زیر تعلیم ہے۔ قرآن کی تعلیم ایک عظیم صدقہ جاریہ ہے۔آپ خود بھی اس سلسلے میں ادارے کے ساتھ تعاون فرمائیں او راپنے عزیز و اقارب کو بھی اس کی طر ف متوجہ فرمائیں۔
ماہانہ خرچ: 5000/= روپے
سالانہ خرچ: 60,000/= روپے
حفاظ اسکول پروگرام
میٹرک بورڈ کے تحت پانچ سال پر مشتمل ایک منفرد اور کامیاب نظامِ تعلیم مکمل دینی ماحول میں تجربہ کار معلمین و معلمات کی نگرانی میں ایک حافظِ قرآن بچے یا بچی کو اسکول کی تعلیم سے آراستہ کیجیے۔
ماہانہ خرچ : 5000/= روپے
سالانہ خرچ : 60,000/= روپے