1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>


علم کا نور دنیا میں عام کرنے اور قوم کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کے مشن میں احباب متعلقین یا ادارے یہ خواہش رکھتے ہیں کہ علم کی روشنی پھیلانے اور قوم کے بچوں کو دینی اور عصری تعلیم سے آرستہ کرنے میں ادارے کے شانہ بشانہ حصہ دار بنیں اوراسکالرشپ کی یہ نشستیں ان کے نام سے منسوب ہوں یا ان کے اعزا واقارب یا ادارے سے منسوب رہیں وہ ہمارے ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں ۔

 


سہ ماہی تعلیمی اسکالرشپ

یہ اسکالر شپ شعبہ قرآن میں ان طلبہ کے لیے ہے جنہوں نےتین ماہ مسلسل فاسٹ ٹریک میں قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہو ۔
شعبہ اسکول اور درس نظامی میں ان طلبہ کے لیے ہےجو امتحان میں اول پوزیشن لیکر کامیاب ہوں ۔

ششماہی تعلیمی اسکالر شپ

یہ صرف شعبہ قرآن کے ان طلبہ کے لیے ہے جو ادارہ کے اس مسابقہ میں پوزیشن حاصل کریں گے جو پندرہ پاروں کے حفاظ کے درمیان سال میں دو بار منعقد ہوتا ہے ۔

سالانہ تعلیمی اسکالرشپ

یہ شعبہ قرآن کے ن طلبہ کے لیے جنہوں نے پندرہ ماہ میں قرآن مجید مکمل حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہو ،واضح رہے کہ یہ مدت قرآن مجید حفظ کرنے سے شروع ہوگی قاعدہ وناظرہ کی تعلیمی مدت اس میں شامل نہیں۔