1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>


اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ادارہ معارف القرآن کراچی اس وقت عظیم تعلیمی و تربیتی ادارے کے طور پر کام کررہاہے، جس کے مختلف شعبوں کا اجمالی خاکہ اسی ویب سائٹ پر موجود ہے ، مختلف شعبوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظرادارے میں روزاول سے تعمیر وترقی کا سلسلہ جاری ہے ،الحمدللہ ضرورت کی بہت سی تعمیرات مکمل ہوگئی ہیں،اور کئی عظیم الشان منصوبے باقی بھی  ہیں فی الحال ادارہ میں درج ذیل تعمیراتی منصوبوں پر کام جاری ہے

 


مسجدکی تیسری منزل کی تعمیر:

جامع مسجد آمنہ میں نمازیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر توسیع کی اشدضرورت محسوس کی جارہی ہے،خاص کر جمعہ کی نماز میں اکثر نمازی مسجد کی تیسری منزل پر دھوپ میں نماز پڑھتے ہیں اسی طرح رمضان المبارک میں بھی نمازیوں کی کثرت کی وجہ سے تیسری منزل پر باقاعدہ صفیں بنتی ہیں اس لیے مسجد کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تیسری منزل کی چھت ڈال دی جائے تاکہ نمازیوں کو سہولت رہے۔انتظامیہ کے تخمینے کے مطابق مسجد کی چھت کے اخراجات تقریباً ٦٠ لاکھ روپے تک ہیں۔
تمام اہل خیر اور اہل محلہ سے اپیل ہے کہ مسجد کے اس کام ہمیشہ کی طرح تعاون کریں اور اپنے لیے اور اپنے متعلقین اور مرحومین کے لیے ذخیرہ آخرت زیادہ سے زیادہ جمع کرنے کی کوشش کریں ۔

ادارہ معارف القرآن کی تیسری منزل کی تعمیر:

ادارہ معارف القرآن میں طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد اور لوگوں کے کثرت سے رجوع کرنے کی وجہ سے موجودہ گنجائش ختم ہوچکی ہے اس سلسلے میں ادارےکے انتظامیہ نے مسجد کی تیسری چھت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا تخمیہ تقریبا ١٥لاکھ روپے ہے ۔
ادارے میں پڑھنے والے تمام طلبہ کے والدین سرپرست اور ادارے کے مخلصین اور معاونین سے درخواست ہے کہ خود بھی اس کارخیر میں حصہ لیں اور اپنے احباب اور متعلقین کو بھی اس کارخیرکی طرف متوجہ کریں۔


اسکالر شپ سسٹم

ادارہ معارف القرآن نے ذی استعداد اور بہتر صلاحیت کے حامل طلبہ کے اعزاز کے لیے مختلف اسکالر شپ پروگرامز رکھے ہیں، یہ اسکالر شپ علم دوست حضرات اور مختلف اداروں کے نام سے موسوم ہوتی ہےاور وہی اس کے لیے  تعاون کرتے ہیں، تفصیلات حسب ذیل ہیں

اسپانسر شپ سسٹم

ادارہ معارف القرآن میں تعلیم حاصل کرنے والے بہت سے طلبہ اپنے تعلیمی اخراجات خود برداشت نہیں کرسکتے ،اس سلسلے میں ادارہ اپنے معاونین ومخلصین کے تعاون اور عطیات  سے ایسے تمام طلبہ کو اسپانسر  شپ دیتاہے جس میں ان کی مکمل کفالت کی جاتی ہے