1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

نواں سالانہ عظیم الشان مسابقہ 

ادارہ معارف القرآن کے حفاظ طلبہ کے درمیان ایک عظیم الشان مسابقہ حفظ قرآن کریم منعقد کیاجارہا ہے مقابلہ کے پہلے مرحلے میں ٧٢ طلبہ نے حصہ لیا ادارے کے ناظم تعلیمات کے صدارت میں تین رکنی پینل نے امتحان لیا اور ٣٤ طلبہ کا انتخاب کرلیا یہ وہ طلبہ تھے جنہوں نے نوے فیصد نمبر حاصل کیے -
دوسرے مرحلے میں ٣٤ طلبہ کا جائزہ ملک معروف ومشہور استاذ القراء حضرت مولانا قاری احمد میان تھانوی صاحب نے لیا اور انہوں ١٠ طلبہ کا انتخاب کیا -
مورخہ ١١جون کو تیسرے اور آخری مرحلہ میں ادارے کے گیارہ طلبہ کے مابین حفظ قرآن کریم کا مسابقہ ہورہا ہے-

اعلانات

اسکالر شپ سسٹم

ادارہ معارف القرآن نے ذی استعداد اور بہتر صلاحیت کے حامل طلبہ کے اعزاز کے لیے مختلف اسکالر شپ پروگرامز رکھے ہیں، یہ اسکالر شپ علم دوست حضرات اور مختلف اداروں کے نام سے موسوم ہوتی ہےاور وہی اس کے لیے  تعاون کرتے ہیں، تفصیلات حسب ذیل ہیں

اسپانسر شپ سسٹم

ادارہ معارف القرآن میں تعلیم حاصل کرنے والے بہت سے طلبہ اپنے تعلیمی اخراجات خود برداشت نہیں کرسکتے ،اس سلسلے میں ادارہ اپنے معاونین ومخلصین کے تعاون اور عطیات  سے ایسے تمام طلبہ کو اسپانسر  شپ دیتاہے جس میں ان کی مکمل کفالت کی جاتی ہے