1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>


دینی علوم کے طالب علم کی بنیاد مستحکم کرنے کے لئے ابتدائی عربی گرائمر(صرف ونحو)کی تعلیم میں استاذکی انفرادی محنت اور بھرپور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے ادارہ معارف القرآن نے اس ضرورت کو مدنظررکھتے ہوئے درس نظامی کےابتدائی درجات قائم کئے ہیں جن میں طلباء کی تعداد محدود رکھی گئی تاکہ طلبہ پر خصوصی توجہ اور انفرادی محنت کا اہتمام ہوسکے۔اس شعبے میں ان طلباءکو داخلہ دیاجاتا ہے جنہوں نے مڈل جماعت تک عصری تعلیم حاصل کی ہو یا وفاق المدارس العربیہ کے تحت مرحلہ متوسط میں کامیابی حاصل کی ہویہ داخلے شوال کے مہینے میں کئے جاتے ہیں۔
درجہ اولی: اس درجہ کا تعلیمی دورانیہ ایک سال پرمحیط ہے یہ درجہ درس نظامی کا ابتدائی درجہ ہے اس میں طالب علم کی بنیاد مستحکم کرنے کے لیےعربی گرامرصرف ونحو کی تعلیم اور عربی لغت وانشاء کامضمون نہایت اہمیت کا حامل ہے۔اس درجہ میں داخلہ کے لئے کم ازکم طالب علم کا مڈل پاس ہونا اور اردو لکھنے پڑھنے سے مناسبت کا ہونا نہایت ضروری ہے۔
درجہ ثانیہ: اس درجہ کا تعلیمی دورانیہ ایک سال پر محیط ہے یہ درجہ درس نظامی کا دوسرا درجہ ہے جو عصری علوم میں میٹرک کے مساوی ہے اس درجے کا سالانہ امتحان وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ہوتا ہے۔
درجہ ثالثہ: اس درجہ کا تعلیمی دورانیہ ایک سال پر محیط ہے یہ درجہ درس نظامی کا تیسرا درجہ ہے چونکہ اس درجے کا سالانہ امتحان وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت نہیں ہوتااس لئے اس درجےمیں طلبہ کی استعداد بہتربنانے کے لئے کچھ اضافی مضامین بھی پڑھائے جاتے ہیں۔
درجہ رابعہ : اس درجہ کا تعلیمی دورانیہ ایک سال پر محیط ہے یہ درجہ درس نظامی کا پانچواں درجہ ہے ، اس درجے کا سالانہ امتحان وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ہوتا ہے یہ درجہ عصری علوم میں ایف اے کے مساوی ہے ۔

اس کے بعد درس نطامی کی تکمیل کے لیے مزید چار سالہ تعلیم ہوتی ہے ادارہ نے فی الحال ابتدائی چار سال سے زیادہ تعلیم کا انتظام نہیں کیا اس لیے ادارے کے طلبہ درجہ رابعہ کے بعد ملک کی بڑی جامعات میں داخلہ لے لیتے ہیں اور الحمد للہ وہاں پر امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوکر اپنی تعلیم مکمل کرتے ہیں ۔


شعبہ درس نظامی برائے طالبات

 


وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے طلبہ کی طرح طالبات کے لئے بھی درس نظامی کا کورس مرتب کیا ہے جس میں تفسیرقرآن وحدیث اور فقہ جیسے علوم کی تعلیم دی جاتی ہے۔
•    مرحلہ عامہ
•    مرحلہ خاصہ  
•    مرحلہ عالیہ  
•    مرحلہ عالمیہ
اس کورس میں عام طور پر میٹرک پاس طالبات کو داخلہ دیاجاتا ہے۔ ادارے نے وفاق المدارس العربیہ کے نظم وضبط کے تحت اس شعبے میں تعلیم کا اہتمام کیا ہے۔

 

اسکالر شپ سسٹم

ادارہ معارف القرآن نے ذی استعداد اور بہتر صلاحیت کے حامل طلبہ کے اعزاز کے لیے مختلف اسکالر شپ پروگرامز رکھے ہیں، یہ اسکالر شپ علم دوست حضرات اور مختلف اداروں کے نام سے موسوم ہوتی ہےاور وہی اس کے لیے  تعاون کرتے ہیں، تفصیلات حسب ذیل ہیں

اسپانسر شپ سسٹم

ادارہ معارف القرآن میں تعلیم حاصل کرنے والے بہت سے طلبہ اپنے تعلیمی اخراجات خود برداشت نہیں کرسکتے ،اس سلسلے میں ادارہ اپنے معاونین ومخلصین کے تعاون اور عطیات  سے ایسے تمام طلبہ کو اسپانسر  شپ دیتاہے جس میں ان کی مکمل کفالت کی جاتی ہے